کراچی: روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 5 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے اضافے سے 279 روپے 7 پیسے ہے۔