یورپ کے لیے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے بعد اہم پیشرفت سامنے آگئی۔پابندی ختم ہونے کے بعد یورپی ایوی ایشن ایجنسی کا اجازت نامہ قومی ائیرلائن انتظامیہ کو موصول ہوگیا۔قومی ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق پابندی ختم ہونےکے بعد سب سے پہلے پیرس کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی اور پیرس کے لیے فلائٹ آپریشن چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گا۔پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی اٹھالی گئی ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ برطانوی حکام کریں گے۔ترجمان کے مطابق اب برطانوی پابندی کے بھی جلد خاتمہ کی امید ہے۔خیال رہے کہ یورپی کمیشن اوریورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے قومی ائیر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر 30 جون 2020 کو پی آئی اے کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کیا تھا تاہم حکومتی کاوشوں سے پابندی کو عارضی معطل کرتے ہوئے پی آئی اے کو 3 جولائی 2020 تک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔
یورپی ایوی ایشن ایجنسی کا اجازت نامہ قومی ائیرلائن کو موصول، پہلی پرواز پیرس جائے گی
Nov 29, 2024 | 23:23