ہلیری کی لاہور آمد‘ ائرپورٹ سے شاہی قلعہ تک سڑکوں کو دھوکر چمکا دیا گیا‘ 5 سو افراد مامور تھے

لاہور (خبرنگار) ضلعی حکومت نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ہلیری کلنٹن کی لاہور آمد کے موقع پر لاہور کی سڑکوں کو دھوکر چمکا دیا ہے۔ ضلعی حکومت کے شعبہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے عملہ نے گذشتہ رات ایئرپورٹ سے شاہی قلعہ تک سڑکوں کو صاف کرنے کے بعد پانی بہا بہا کر دھویا۔ اس مقصد کیلئے ائرپورٹ سے شاہی قلعہ تک 5 سو افراد سڑکیں دھونے پر مامور تھے جبکہ ایک سکواڈ سڑکوں کے ناموں کے بورڈ دھو کر صاف کرتا رہا اور 2 سکواڈ سڑکوں پر لگے بینر پوسٹر اتارتے رہے۔ یاد رہے اس سے قبل یہ سڑکیں جنرل مشرف کیلئے دھوئی گئیں تھیں۔

ای پیپر دی نیشن