مقبوضہ کشمیر،بھارتی انتظامیہ نے آج سری نگر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کرکے حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اورسید علی گیلانی کو گھروں میں نظر بند کردیا۔

Oct 29, 2010 | 04:46

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد دستخطی مہم کا آغاز کرنا تھا۔ بھارت فوج نے دستخطی مہم کو سبوتاژ کرنے کے لئے جامع مسجد جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے،جبکہ سری نگر کے علاقوں خانیار،صفا کدل،راجوری کدل،نوہٹہ،رعناواری،زینہ کدل اور مہاراج گنج میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے کرفیونافذ کر دیا گیا ہے
مزیدخبریں