کراچی میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا۔ رہائشی اورتجارتی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے اورصنعتی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ۔

بجلی کی طویل بندش سے جہاں رہائشی علاقے متاثر ہیں وہیں صنعتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ رہائشی اور تجارتی علاقوں کے عوام کو آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ صنعتی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کے شکایات مرکزپررابطہ کرنے اور شکایات اندراج کرانے کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جاتے اورباربارٹالا جاتا ہے ۔ شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ اورطویل دورانیے کی بندش کے باعث دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کی کمی کے باعث طویل لوڈ شیڈنگ کرنے پر مجبورہیں۔

ای پیپر دی نیشن