سترہویں آسیان سربراہ کانفرنس ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں جاری ہے

  برونائی ، کمبوڈیا ، انڈونیشیا ، لاؤس ، ملائیشیا ، میانمار ، فلپائن ، سنگاپور ، تھائی لینڈ سمیت دس ممالک کے وفود کانفنرنس میں شریک ہیں،رکن ممالک کے وفود کانفرنس میں شرکت کے علاوہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے ایک دوسرے سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ رکن ممالک کے رہنما چین ،جاپان اورجنوبی کوریا کے سربراہوں سے بھی ملیں گے۔ جبکہ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور بھارت کے رہنماؤں سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اورروسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف بھی ہفتے کے روز سربراہی اجلاس بھی شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن