پنجاب میں ڈینگی کا وار جاری، لاہور میں دو خواتین سمیت مزید تین افراد کی جان لے لی، صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد تین سوسترہ ہوگئی ۔

Oct 29, 2011 | 12:23

سفیر یاؤ جنگ
موسم میں تبدیلی کے باوجود ڈینگی کی شدت برقرارہے جس نے پنجاب میں ساڑھےانیس ہزار سے زائد افراد کو اپنےشکنجےمیںجکڑ رکھا ہے۔آج جان لیوا وائرس نے لاہورمیں مزید تین افراد کو ابدی نیند سلا دیا ہے۔آج سروسز ہسپتال میں ڈینگی فیور میں مبتلا گرومانگٹ کا اٹھارہ سالہ وقاص علی اور پاک نگر کی پینتالیس سالہ مجیدہ دم توڑ گئی جبکہ شیخ زید ہسپتال میں لال پل کی رہائشی اللہ رکھی بھی چل بسی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو سترہ ہوگئی ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈینگی کے تدارک کے لیے اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ڈینگی کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں انتظامیہ کوعید کے موقع پر بازاروں اور تجارتی مراکز میں فوگنگ اور سپرے کرانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرام جاری ہےجس کے تحت اب تک چار سوسولہ ڈاکٹرزاور نرسز کو تربیت دی جاچکی ہے جبکہ سکول ہیلتھ سسٹم کو موثر بنایاجارہا ہے اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سپیشل ٹیمیں بھی سرپرائز وزٹ کریں گی۔
مزیدخبریں