اگر امریکہ کو ملا عمر کا ٹھکانہ معلوم ہے تو پاکستان کی طرف سے انہیں مذاکرات کے لیے خط لکھ دے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی

شکاگو میں کونسل آن گوبل افئیرز سے خطاب کرتے ہوئےحسین حقانی نے کہاکہ ہلیری کلنٹن کی جانب سے افغان شدت پسندوں سے مذاکرات کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان بھی شدت پسندوں سے مذاکرات کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ملا عمر کا ٹھکانہ جانتا ہے تو ہماری طرف سے انہیں مذاکرات میں شمولیت کا خط لکھ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیم دلی سےمذاکرات میں شریک نہیں ہوسکتے۔ پاکستان ان تمام طالبان عناصر کو مذاکرات کی میز پرلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا جن تک اس کی رسائی ہوسکتی ہے۔ حسین حقانی کا کہنا تھاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان جنگ نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن