دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نےسری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دیکر سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی ہے

Oct 29, 2011 | 19:22

سفیر یاؤ جنگ
دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پراٹھاسی رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ سری لنکن ٹیم دو سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے پرانا وتانا بہتر اور میتیھیو باون رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی طرف سے اسپن باؤلر سعید اجمل پانچ،جنید خان اور عبدالرحمان نے دو دو جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے چورانوے رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرپورا کر کے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اپنے نام کر لیا۔پاکستان کے محمد حفیظ انسٹھ جبکہ اظہر علی انتیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی توفیق عمر تھے جو ایک رنز بنا کر ہیرتھ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں دو سو انتالیس رنز بنائے تھے۔ جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو تین رنز بنائے تھے ۔دبئی ٹیسٹ کی خاص بات پاکستانی سٹار بیٹسمین اظہر علی کی سنچری تھی۔پاکستان کے سعید اجمل کو بہترین باولنگ پرپلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے
مزیدخبریں