ملالہ یوسفزئی پر دوافغانیوں نے حملہ کیا،آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں پولیس ملزمان کوتلاش کررہی ہے،وزیرداخلہ رحمن ملک

لندن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے وزیرداخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ پر حملے کے چوبیس گھنٹوں بعد ہی ملزمان کا پتہ چلالیا گیا تھا،حملے کی سازش سرحد پار سے کی گئی دونوں حملہ آور افغانی تھے،انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو عطااللہ نامی شخص پاکستان لے کر آیا،پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے،وزیرداخلہ نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ پولیس نے حادثے سے قبل تین بارملالہ کوسیکورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی جسے لینے سے ملالہ کے والدنے منع کردیا،اوزیرداخلہ نےکا کہنا تھا کہ ملالہ پاکستان کا فخر ہے،علاج کے بعد واپسی پرملالہ اوراسکے خاندان کو مکمل سیکورٹی دیں گے،انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملوں سےدہشتگردی کیخلاف پاکستان کےاقدامات متاثرہورہےہیں،فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے،امریکہ کو تمام وسائل کے باوجود افغانستان میں مکمل کامیابی نہیں مل رہی۔وزیرداخلہ رحمن ملک آج ملالہ کی عیادت کے لئےبرمنگھم ہسپتال جائیں گے،وزیرداخلہ متحدہ عرب امارات اوربرطانیہ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقات کریں گے جنہوں نے ملالہ کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لئے ائیر ایمبولنس فراہم کی،

ای پیپر دی نیشن