جانوروں کی قربانی کے ساتھ ساتھ خواتین کے کچن میں ڈیرے، بھنی کلیجی اور چٹ پٹے پکوانوں سے گھر گھر مہک اٹھے۔

تیسرے روز بھی بیل، گائے اور چھوٹے جانوروں کی قربانی کے بعد عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے گوشت سے پک رہے ہیں عمدہ اور چٹ پٹے پکوان ۔ کہی کوئی کلیجی سے لطف اندوز ہورہا ہے تو کہی باربی کیو کی خوشبو سے منہ میں پانی آرہا ہے۔ خواتین بھی ان کھانوں کے لئے کرتی ہیں بڑی تیاریاں اور پکاتی ہیں کڑاہی گوشت، بھنی ہوئی کلیجی باربی کیو سمیت دیگر اقسام کے لذیذ پکوان ۔ اور گھر والوں اور رشتے داروں سے لیتی ہے خوب داد،،،،،گھروں میں آج بھی بار بی کیو کے انتظامات زوروں پر ہیں، ان کھانوں کی تیاریوں کے لئے بازاروں میں خاص مصالحے جات کی فروخت میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا

ای پیپر دی نیشن