میچ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستانی ہونےکی وجہ سےسزاملی، آئی سی سی نےکورٹ سے پہلے سزا دیکر اپنا ہی قانون توڑا،ملک کو بدنام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ فاسٹ باؤلرمحمد آصف

Oct 29, 2012 | 19:40

سٹی رپورٹر

سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پوری کرنے کے بعد فاسٹ باؤلر محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےمحمد آصف نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستانی ہونے کی سزا ملی، آئی سی سی نے تعصب سے کام لیا اور دباؤ ڈالا کہ انہیں کیس سے باہر نہ نکلنے دیا جائے۔عدالتی فیصلے سے پہلے پانچ سال کی پابندی عائد کرکے آئی سی سی نے اپنا ہی قانون توڑا جبکہ پی سی بی نے بھی اپنی پالیسی کے تحت مدد نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے انہیں پھنسانے کی کوشش کی جس میں کچھ ہم وطنوں کا بھی ساتھ تھا۔ اسکینڈل میں ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے اور اس سلسلے میں انکی کتاب جلد سامنے
آرہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فاسٹ باؤلر محمد آصف کا کہنا تھا کہ فروری دو ہزار تیرہ میں کیس کی سماعت ہے جس میں وہ تمام تر الزامات سے بری ہو جائیں گے۔ محمد آصف نے کہا کہ ایک سال کے دوران پاکستان اور کرکٹ کو بہت یاد کیا۔ کرکٹ میں بہت جلدی واپس آؤنگا، ملک کو بدنام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

مزیدخبریں