جزائرغرب الہند میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان سینڈی تیزی سے امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقوں میں تباہی پھیلا رہا ہے،اس طوفان کے باعث لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چھ کروڑ امریکی شہری اس طوفان سے متاثرہوسکتے ہیں۔ ادھرصدر اوباما نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سمندری طوفان کو بہت سنجیدگی سے لیں۔ حکام کے مطابق سخت سرد موسم اور تیز ہواؤں سے انتخابی مہم کے علاوہ چھ نومبر کو الیکشن کے دن پولنگ کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سینڈی طوفان امریکی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی کئی ریاستوں کو مثاثر کر ے گا۔