بھارتی فوج کےسابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ بھی انا ہزارے کی ٹیم کے رکن بن گئے۔

Oct 29, 2012 | 22:02

خصوصی رپورٹر

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر ریواڑی میں اینٹی کرپشن کے سرگرم کارکن انا ہزارے کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ کر دیا ہے، کرپشن کا بازار گرم ہے، غیرملکیوں کو ملکی وسائل تک رسائی دی جا رہی ہے جبکہ قبائلی بےیارو مددگار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تمام حدود عبور کرچکی ہے، بھارتی عوام حکومت کی خراب پالیسیوں سے آگے نہیں بڑھ سکتے، عوام کے مستقبل کیلئے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے انا ہزارے کی ٹیم میں شامل ہونے اور یکم نومبر کو ریواڑی میں بھارتی اپوزیشن پارٹی لوک دل کے ساتھ کرپشن کےخلاف ریلی میں شرکت کا اعلان بھی کیا۔

مزیدخبریں