مرکنٹائل ایکس چینج: سونا، چاندی، چاول، خام تیل، چینی، کپاس، گندم مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز 15560 لاٹ کے سودے 4 ارب 29 کروڑ 14 لاکھ 87 ہزار 479 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونا، چاول، چینی، کپاس اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ پام آئل کی قیمت میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 97.80 ڈالر، ایک اونس چاندی 22.612 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1350.2 ڈالر، 10 گرام سونا 46480 روپے، ایک تولہ سونا 55444 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3290 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4490 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 48.19 روپے، ایک پاو¿نڈ کپاس کی قیمت 79 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3570 روپے پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن