لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں کرپشن، بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ تحریک انصاف حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں مےں امرےکہ کے ڈرون حملے بےن الاقوامی قوانےن اور انسانی حقوق کے منافی ہےں۔