لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ڈرون حملے بند نہ ہونے پر نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان کرکے جرا¿ت کا مظاہرہ کیا ہے۔ قوم اس بیان پر عملدرآمد کی منتظر ہے۔ نیٹو سپلائی بند کرنے سے امریکہ کی عقل ٹھکانے آجائے گی۔ ڈرون حملوں سے مسلسل بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہہ رہا ہے۔ امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے عالمی قوانین کو روند رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پی کے کا نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان جرا¿ت مندانہ ہے: حنیف طیب
Oct 29, 2013