جعلی ڈگری‘ عائلہ کے بعد بڑی بہن بھی نااہل سمیرا کے بیٹے کا الیکشن لڑنے کا اعلان

جعلی ڈگری‘ عائلہ کے بعد بڑی بہن بھی نااہل سمیرا کے بیٹے کا الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد/ خوشاب (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بار بڑے سیاسی خانوادے سے تعلق رکھنے والی دو سگی بہنیں جعلی ڈگریوں پر 2008ءکے انتخابات میں براہ راست اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کی وجہ سے پارلیمانی سیاست سے باہر ہوگئیں‘ خاندانی اور سیاسی اختلافات کی وجہ سے دونوں بہنیں پہلے ہی ایک دوسرے سے راستے جدا کرچکی ہیں۔ سمیرا ملک کے بیٹے عزیز ملک نے والدہ کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔سابق صدر پرویز مشرف اور (ق) لیگ کو چھوڑنے کے بعد عائلہ ملک نے اپنا سیاسی مستقبل عمران خان اور سمیرا ملک نے نواز شریف کے ساتھ وابستہ کرلیا تھا۔ راولپنڈی بورڈ نے عائلہ ملک کی ایف اے کی ڈگری کو جعلی قرار دیدیا تھا اور ان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دے کر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔ خوشاب (نوائے وقت رپورٹ) جعلی ڈگری کیس میں نااہل سمیرا ملک کے بیٹے عزیز ملک نے والدہ کی سیٹ این اے 69 پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...