کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی کے لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن انہیں ایسا کرنے نہیں دے گی۔ وزیراعلیٰ نے کراچی میں پریس کانفرنس میں پالیسی لائن دینے کی بجائے مایوسی کی باتیں کیں۔ موجودہ حکومت کی 5 ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالواسع نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل سے عوام کو کچھ امید ہوئی تھی کہ صوبے کے مسائل حل ہوں گے لیکن اب تک ایسا کچھ نہیں ہو سکا۔
وزیراعلی بلوچستان راہ فرار اختیار کر رہے ہیں‘ پریس کانفرنس میں مایوس کن باتیں کیں : اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی
وزیراعلی بلوچستان راہ فرار اختیار کر رہے ہیں‘ پریس کانفرنس میں مایوس کن باتیں کیں : اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی
Oct 29, 2013