دسمبر، جنوری میں بمشکل گھریلو صارفین کو ہی گیس دے سکیں گے: شاہد خاقان

دسمبر، جنوری میں بمشکل گھریلو صارفین کو ہی گیس دے سکیں گے: شاہد خاقان

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سینیٹر محمد یوسف کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری میں صرف گھریلو صارفین کو ہی بمشکل گیس دے سکیں گے۔ ایران سے گیس کی درآمد کا عالمی معاہدہ کیا ہوا ہے۔ عالمی اقتصادی پابندیوں کے باعث منصوبے میں مشکلات ہیں۔ ایران کو پچاس کروڑ ڈالر کی پیش کش موجود ہے منصوبے میں تاخیر پر پاکستان کو روزانہ 30 لاکھ ڈالر ادا کرنا پڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...