جہانیاں، رائے ونڈ (آن لائن) وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے والد میاں محمد شریف کی 9ویں برسی آج29 اکتوبرمنگل کو منائی جائے گی ۔مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق برسی کے سلسلے کی مرکزی تقریب رائے ونڈ میں منعقد ہو گی جس میں میاں نواز شریف،شہباز شریف،پارٹی کے مرکزی رہنما ،عزیز و اقارب اور دیگر شرکت کریں گے اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی جائے گی اس موقع پر سکےورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔میاں محمد شریف 24اکتوبر2004ءکو جدہ میں انتقال کر گئے تھے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔
میاں محمد شریف کی 9ویں برسی آج منائی جائے گی
میاں محمد شریف کی 9ویں برسی آج منائی جائے گی
Oct 29, 2013