ممبئی حملوں کے حوالے سے تمام شواہد پاکستان کو دے دئیے ملزموں کیخلاف ٹرائل کیلئے اب کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہئے: بھارتی حکام

ممبئی حملوں کے حوالے سے تمام شواہد پاکستان کو دے دئیے ملزموں کیخلاف ٹرائل کیلئے اب کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہئے: بھارتی حکام

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے تمام شواہد اور دستاویزات پاکستان کے حوالے کردی ہیں امید ہے پاکستان حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی سمیت تمام ملزموں کیخلاف حتمی ٹرائل کرے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے 5 اہم دستاویزات 15 اکتوبر کو پاکستان کو فراہم کیں، اب ملزموں کیخلاف ٹرائل کیلئے پاکستان کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی پاکستان کو مزید کچھ دینے کیلئے ہمارے پاس موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...