کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نیب بلوچستان نے کیسکو میں ہونیوالی بھرتیوں کی انکوائری شروع کردی۔ اعلامیہ کے مطابق کیسکو میں گریڈ 1 سے 15 تک آسامیوں پر بھرتیوں کیخلاف سنگین الزامات ہیں جن کے تحت سیاسی بنیادوں پر کی گئیں۔ انکوائری کی منظوری چیئرمین نیب سے حاصل کی گئی ہے۔ بھرتیاں سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کے دور میں ہوئیں۔ کیسکو میں بھرتیوں کی انکوائری کی ہدایت بلوچستان ہائیکورٹ نے دی۔