لاہور (آئی این پی) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ کمپیئرنگ کا شعبہ مشکل ضرور ہے لیکن میں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ کا بھی سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔ آنیوالے دنوں میں کسی اچھی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو اداکاری کیلئے بھی تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری کے شعبہ میں بھی اپنا نام پیدا کرنے کیلئے بہت جلد محنت کی اور مجھے اس کا صلہ بھی ملا ہے اور مجھے یقین ہے کہ کمپیئرنگ کیلئے جس طرح محنت کر رہی ہوں ضرور یہاں بھی نام بنانے میں کامیاب ہو جائوں گی۔