میخائل یوزخنی نے اے ٹی پی ویلنشیاء اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

میڈرر (اے پی پی) روس کے نامور ٹینس سٹار میخائل یوزخنی نے اے ٹی پی ویلنشیاء اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ انہوں نے فائنل میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ میزبان ڈیوڈ فیررکو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔  سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میں روس کے میخائل یوزخنی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ میزبان کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر اے ٹی پی ویلنشیاء اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ای پیپر دی نیشن