لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 9 ویں نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز ہو گیا۔ لاہور میں گروپ بی میں پنجاب کی ٹیم نے واپڈا کی ٹیم کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا۔ ماڈل ٹاون میں جاری چیمپئن شپ میں گذشتہ روز پہلا میچ ایل ایس ای اور وہاڑی یونائٹیڈ ویمن فٹبال کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں ایل ایس ای نے پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے زینب اور راینا نے دو دو جبکہ ماہینا نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں پنجاب کی ٹیم نے واپڈا کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ میچ کا واحد گول عاصمہ نے کھیل کے 39 ویں منٹ میں کیا۔
نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع
Oct 29, 2013