تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے سپورٹس کوٹہ بحال کیا جائے : اختر رسول

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و اولمپئن اختر رسول نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس پر داخلوں کا کوٹہ فوری طور پر 10 فیصد تک بڑھا دیں جبکہ قومی کھیل ہاکی کے روشن مستقبل کے لئے کھلاڑیوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ہاکی سٹیڈیم اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں لاہور میں صوبائی حکومت اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی معاونت سے اکیڈمی بنائی گئی جس میں 12 سے 16 سال کے بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہاکی کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ منظورالحسن سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کیا جائے گا اس میں ابھی وقت باقی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...