آل پاکستان ڈی سی او کپ ووشو کنگفو چیمپئن شپ بلوچستان ٹیم نے جیت لی

جھنگ (نامہ نگار) آل پاکستان ڈی سی او کپ ووشو کنگفو چیمپئن شپ بلوچستان ٹیم نے جیت لی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں تین روزہ آل پاکستان ووشو کنگفو چیمپئن شپ میں آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں سے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ  میں آزادکشمیر، سندھ، پنجاب، پلوچستان اور خیبر پی کے کی ٹیموں 30 کلوگرام سے 80 کلوگرام کیٹیگری میں سو سے زائد فائٹ اور تائولو کے مقابلے ہوئے۔ اس ضمن میں مجموعی طور پر بلوچستان نے پہلی،پنجاب نے دوسری، خیبرپی کے نے تیسری اور آزاد کشمیر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں جمناسٹک اور پروفیشنل فائٹ کے خوبصورت مظاہرے بھی کئے گئے۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی نیشنل چیمپئن علیشباہ اور پشاور کے پانچ سالہ سمیع اللہ مغل کے جمناسٹک کے مظاہرے نے شائقین کے دل جیت لئے۔ تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر شاہ، شیخ نواز اکرم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گرینڈ ماسٹر اور چیف آرگنائز چیمپئن شپ مبارک علی شان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ ممبر صوبائی اسمبلی خرم خان سیال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طاہر ملک نے جھنگ میں قومی سطح کی کامیاب چیمپئن شپ کروانے پر آرگنائز امان اللہ شان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن