وزیراعظم نے وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا، بہتر کارکردگی نہ دکھانے والوں کو دوبارہ شامل نہیں کیا جائیگا

لاہور (فرخ سعید خواجہ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کابینہ تحلیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے وفاقی کابینہ کے ممبران سے ان کی وزارتوں کی کارکردگی طلب کی تھی۔ خیال تھا کہ جن وزراء کی کارکردگی اچھی نہیں ہو گی ان کی گوشمالی کی جائے گی تاہم وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق اب انہوں نے کابینہ تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جن وزراء کی ان کے نزدیک کارکردگی بہتر نہیں رہی انہیں دوبارہ حلف کے لئے نہیں بلایا جائے گا جبکہ بعض پرانے چہروں کے علاوہ نئے چہرے بھی نئی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی وفاقی کابینہ تبدیلی برائے تبدیلی نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی کا مظہر ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...