ٹریک ٹو ڈپلومیسی: پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں مذاکرات ، سیکرٹری خارجہ بات چیت کی بحالی پر غور

نئی دہلی (کے پی آئی) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹوڈپلومیسی کے تحت دبئی میں مذاکرات ہوئے ہیں ۔بھارت کی طرف سے سابق فوجی جنرل(ر) اشوک کے مہتااور پاکستان کی طرف سے سابق سفیر برائے افغانستان ہمایوں خان کی قیادت میں دونوں ملکوں کے دانشوروں،سابق سفارتکاروں،دفاعی ماہرین اور سول سوسائٹی ممبران پر مشتمل وفود کی ملاقات ہوئی ہے ۔بھارت کے سابق سفیر جینتا پرساد بھی بات چیت میں موجود تھے۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے دونوں حصوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی بات چیت میں شامل ہوئیں۔ میٹنگ کے دوران خاص طور پر اس موضوع پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے سرکاری اور غیر سرکاری عناصر کے ہاتھوں ممبئی طرز کے ایک حملے کے بعد صورتحال کو کس طرح قابو میں رکھا جا سکتا ہے اس کے علاوہ حال ہی میں خارجہ سیکرٹری بات چیت کی منسوخی کے تناظر میں مذاکرات کی بحالی کے لیے نئی دہلی اور اسلام آباد میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ریٹائرڈ جنرل اشوک مہتا نے ٹریک ٹو سطح پر بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اس سے واقف تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جموں وکشمیر و دہشت گردی اور افغانستان سمیت تمام معاملات پر گفت و شنید کی ۔اس بارے میں وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا تھا اور ہم بہت جلد بات چیت کے نتائج کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ جنرل اشوک مہتا کے مطابق اب کی بار ممبئی جیسے حملے کی صورت میں پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے امکانات اور طریقہ کار پر توجہ مرکوز کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں نریندرمودی کی موجودہ سرکار اس طرح کی صورتحال میں سابق حکومت کے برعکس سخت ردعمل ظاہر کر سکتی ہے جیسا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحدوں پر گولہ باری کے حوالے سے دیکھا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے گذشتہ دنوں بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو سطح پر مذاکرات کے کا تازہ دور منعقد ہوا ہے جس کے دوران طرفین نے نہ صرف اہم گفت و شنید کی بلکہ یہ سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق رائے بھی ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...