پنجگور/ قلات (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) پنجگور کی تحصیل پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے کیمپ پر نامعلوم سمیت سے راکٹ کے تین گولے داغے اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی راکٹ کے گولے ایف سی کیمپ قریب گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ ایف سی کے ہلکاروں کے جانب سے جوابی کارروائی میں دو گولے داغے گئے جو شہر کے درمیانی حصے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے اور شدید فائرنگ کی جس سے حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مزید برآں قلات کے علاقے انجیرہ میں نواب ثناء اللہ زہری کے گھر پر راکٹ فائر کیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق راکٹ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ گھر کی بیرونی دیوار پر گر کر پھٹا جس سے دیوار کو نقصان پہنچا۔
پنجگور: نامعلوم افراد اور ایف سی اہلکاروں میں جھڑپ، فائرنگ، گولہ باری، قلات میں نواب ثناء اللہ زہری کے گھر پر راکٹ حملہ
Oct 29, 2014