کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے حملہ آور کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئیے گئے۔ سی سی پی او کوئٹہ کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوئوں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ شہر میں محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتہائی سخت کر رکھی ہے۔