اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی آج ایران سے گیس پائپ لائن کے معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کے بعد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران شاہد خاقان عباسی نے ایرانی حکام سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے مذکرات کئے۔