عوامی تحریک کے رہنمائوں کی ملاقات، طاہر القادری نے قوم کو جگا دیا: ناہید خان

اسلام آباد/ حسن ابدال ( اے این این) عوامی تحریک کے ڈویژنل ڈپٹی آرگنائزر ملک افضل، میڈیاکوآرڈینیٹر غلام علی خان، ضلعی رہنما ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری امریکا، یورپ، سائوتھ افریقہ اور آسٹریلیا میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیموں کو فعال بنانے کے لئے دورے پر گئے ہیں۔ عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جس کا پوری دنیا میں مضبوط تنظیمی نیٹ ورک موجود ہے جسے فعال بنانے کا آغازکردیا گیا ہے، دھرنوں کو ناکام کہنے والے حقیقت میں خود ناکام ہوچکے ہیں۔ انقلاب مارچ اور دھرنے کے باعث پاکستان میں مک مکا کی سیاست کرنے والی جماعتوں کا صفایا اور باریوں کی سیاست دفن ہوچکی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل ایڈوائزر ناہید خان اور صفدر عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناہید خان نے کہا کہ  ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری قوم کو آئین کا شعور دے کر جگا دیا اور ظالم اور فرسودہ نظام کو بدلنے کیلئے خیبر تا کراچی عوام کومتحد کردیا۔ اس بیداری کا کریڈٹ اسلام آباد کے تاریخی انقلاب مارچ اور دھرنے کو جاتا ہے۔ صفدر عباسی، ناہید خان اور عوامی تحریک کے رہنمائوں نے سیاسی رابطہ بڑھانے اور جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...