پیرس (نیٹ نیوز) اسے کہتے ہیں چراغ تلے اندھیرا۔ فرانس کی وزیر ثقافت نے انکشاف کیا ہے کہ 2 سال سے انہوں نے کوئی کتاب نہیں پڑھی۔ یہ انکشاف فرانس کی منسٹر فلیئر پیلرن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2سال سے وہ بہت مصروف ہیں لہٰذا وہ موڈیانو کی کتاب بھی ابھی تک نہیں پڑھ سکی ہیں۔