نئی دہلی: مسلم کش فسادات کے 5 ویں روز بھی سخت کشیدگی، 14گرفتار

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے پانچویں روز بھی سخت کشیدگی برقرار ہے۔ فسادات میں 56 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے جھڑپوں میں ملوث 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔  تر ی لوک پوری میں  دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔  علاقے سے ایک پھر ہنگاموں کی خبریں آرہی ہیں۔ تاہم پولیس نے افواہیں پھیلانے والوں کو خبر دار کیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے فسادات روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردیں۔

ای پیپر دی نیشن