بلدیاتی الیکشن: شناختی کارڈ لازمی، پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا، سیاسی جماعتوں کے دفاتر سے اسلحہ برآمد،20 گرفتار

اسلام آباد + لاہور (ایجنسیاں+ نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات کے ووٹرز کیلئے ہدایات نامہ جاری کر دیا، پنجاب میں ہر ووٹر کو دو جبکہ سندھ میں تین بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے۔ ہدایت نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ زائد المیعاد شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہو گا تاہم پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا نادرا کی رسید پر ووٹ نہیں ڈالا جا سکتا۔ پنجاب میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ نیلا جبکہ کونسلر اور میونسپل کمیٹی کے رکن لئے سفید ہو گا۔ سندھ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔ جنرل کونسلر کے لئے بیلٹ پیپر ہلکا سفید جبکہ ضلع کونسل، میونسپل یا ٹائون کمیٹی کیلئے نیلے رنگ کا ہوگا۔ پنجاب کے 12اضلاع لاہور، فیصل آباد، گجرات، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ، بہاولنگر، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چکوال، پاکپتن، سندھ کے 8اضلاع سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، خیرپور، کشمور، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد میں 31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کا وقت 9گھنٹے سے بڑھا کر 10گھنٹے کر دیا ہے ہفتہ کو پہلے مرحلے کی پولنگ صبح 7بجکر30 منٹ پر شروع ہو گی اور شام 5 بجکر 30منٹ تک بغیر وقفہ کے جاری رہے گی۔ الیکشن کمشن نے پولنگ عملے کو وقت سے 2گھنٹے پہلے پولنگ سٹیشن پر پہنچ کر انتظامات سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل اسلحہ رکھنے پر سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈائون میں مختلف جماعتوں سے 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلحے میں 18 ایس ایم جی، 40پمپ ایکشن اور 16رائفلز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوج کے بجائے براہ راست پولیس کی نگرانی میں کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کے سپرد کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب مسعود ملک کے مطابق جن 12 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں وہاں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کر لی گئی ہے، فوج اہم پولنگ سٹیشنوں کے اندر نہیں ، باہر گشت کرے گی، پولنگ سٹیشنوں پر پولیس ہی تعینات ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...