افریقی ممالک کی بھارتی کو سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی ٹھوس یقین دہانی سے معذرت

Oct 29, 2015

اسلام آباد (جاوید صدیق) افریقی ملکوں نے بھارت کو سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی حمایت پر آمادگی کا اظہار نہیں کیا بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے افریقی ممالک کے سربراہوں کی تین روزہ کانفرنس نئی دہلی میں منعقد کی جس میں بھارتی وزیراعظم اور حکومت کوشش کررہے ہیں کہ بھارت کو سیکیورٹی کونسل کا رکن بنایا جائے لیکن افریقی ممالک نے سیکیورٹی کونسل کی مستقل نشست کے لئے بھارت کو ٹھوس یقین دہانی کرانے سے معذرت کر لی ہے بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کی کوششوں کے باوجود افریقی ملکوں نے بھارت کی طرف سے تیار کی گئی قرارداد کی زبان سے اتفاق نہیں کیا‘ افریقی ممالک ملٹی لیٹرل ازم کے حامی نظر آتے ہیں البتہ بھارت کی بھرپور کوششوں کے باوجود افریقی ملکوں کے سربراہوں نے صرف اس بات سے اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری بنایا جانا چاہیئے اور اقوام متحدہ کی فیصلہ سازی میں ترقی پذیر ممالک کی رائے کو شامل کیا جانا چاہیئے افریقی ممالک کی طرف سے بھارت افریقہ کانفرنس کے اختتام پر صرف اس جملے پر اتفاق ہوا کہ ہم بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا رکن بننے کے لئے اس کی خواہش اور کوششوں کا نوٹس لیتے ہیں۔
افریقی ممالک

مزیدخبریں