لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سردی نے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بہت زیادہ بڑھا دی ہیں، ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ متاثرین کو خیموں، جستی چادروں، راشن، گرم کپڑوں اور کمبل وغیرہ کی اشد ضرورت ہے۔ جماعةالدعوة زلزلہ متاثرین کی بحالی تک ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری رکھے گی۔ زلزلہ متاثرین کے تباہ شدہ گھروں کا سروے کیا جارہا ہے‘ متاثرہ بھائیوں کیلئے گھروں کی تعمیر میں بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وہ جامع مسجد القادسیہ میں جماعة الدعوة لاہور کے زیراہتمام کارکنان کی ایک تربیتی نشست سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جماعةالدعوة لاہور کے مسﺅل مولانا ابو الہاشم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ سعید نے اپنے خطاب میں کہا باجوڑ، چکدرہ، بونیر، شانگلہ اور دیگر وہ علاقے جو زلزلہ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں وہاں ہماری پیدل ٹیمیں کندھوں پر سامان اٹھا کر متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ رہی ہیں اور متاثرین میں خشک راشن، خیمے اور دوسری اشیائے خوردونوش تقسیم کی جارہی ہیں۔ جماعة الدعوة کے ہزاروں کارکنان اس وقت زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف و ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ لوئر دیر، دیر پائین، تیمر گرہ، چترال، شانگلہ، گرم چشمہ، چکدرہ، مینگورہ، ثمر باغ، باجوڑ، خال، منڈا، قنمبر، میدان اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں اب تک خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح میڈیکل کیمپنگ کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات تقسیم کی گئی ہیں۔
حافظ سعید