فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کی 26وارداتیں، شہری چار کاروں، پانچ موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ایس ایس پی شیخ منصور کے گھر سے بھی لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور 15لاکھ روپے نقدی اڑا لے گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی موبائل فونز و سامان چھین لئے گئے ہیں۔ شہر میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر پولیس افسران نے خاموشی اختیار کر لی۔ ایس ایچ اوز لٹنے والے شہریوں کے مقدمات درج کرنے سے گریزاں، متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیمہ کالونی یو نیورسٹی روڈ پر واقع کو ٹھی نمبر 101میں مقیم ایس ایس پی شیخ منصور کے گھر میں ہونے والی نقب زنی کی سنگین واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور 15لاکھ روپے نقد ی چوری کر لیے گئے۔اس واردات کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی سی آئی اے چو ہدری فاروق ہندل کی سر براہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اس ٹیم کو واردات کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع دینے والے کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں سول ہسپتال کے باہر سے اظہر لطیف، سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں الطاف پارک سے ساجد علی، سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ نوید ٹا¶ن سے حاجی رمضان اور سٹی سمندری کے علاقہ دانس پورہ سے ثاقب محمود کی کاریں چوری ہو گئیں۔ نثار کالونی میں شہباز کوثر کے گھر سے قیمتی سامان چوری ہو گیا۔
چوری
فیصل آباد : ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی‘ لاکھوں روپے کے زیورات نقدی لوٹ لی ‘ دیگر وارداتوں میں بھی قیمتی سامان چھین لیا گیا
Oct 29, 2015