لاہور (ایجنسیاں) صوبائی الےکشن کمشنر پنجاب مسعود احمد ملک نے تحرےک انصاف کو ضمنی انتخابات مےں استعمال ہونے والی نئی اور عام انتخابات کی تصدےق شدہ فہرستیں ےکم نومبرکو فراہم کرنے کی ےقےن دہانی کرا دی ہے۔ تحرےک انصاف نے الےکشن کمشن پنجاب کو بلدےاتی انتخابات مےں پولنگ سکےم اور امےدواروں کو فراہم کی جانےوالی ووٹر لسٹوں مےں ”فرق “ہونے کے بارے مےں شدےد تحفظات سے آگاہ کردےا ہے۔ تحرےک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور کی قےادت مےں تحر ےک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چےمہ‘ ڈاکٹر ےاسمےن راشد‘ لاہور کے تحر ےک انصاف کے آرگنائزر شفقت محمود‘ نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی شعےب صدےقی‘ ندےم نثار کے ساتھ الےکشن کمشنر پنجاب مسعود احمد ملک سے ملاقات کی اور ان سے عام انتخابات مےں استعمال ہونےوالی تصدےق شدہ ووٹر لسٹوں کی فراہمی کا مطالبہ کےا۔ تحرےک انصاف نے ”مماثلت“ رکھنے والے انتخابی نشانات ساتھ ساتھ پرنٹ کےے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کےا جسکے جواب مےں مسعود احمد ملک نے کہا کہ انتخابی نشانات مےں تبدےلی ممکن نہےں تاہم ووٹر لسٹوں کے حوالے سے تحفظات دور کر دےئے جائےں گے۔ ملاقات کے بعد مےڈےا کو بر ےفنگ دےتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے الےکشن کمےشن کو بلدےاتی انتخابات کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کر دےا ہے کےونکہ بلدےاتی انتخابات مےں بھی بہت سی اےسی ےونےن کونسلےں ہےں جہاں سے ووٹ دوسرے حلقوں مےں منتقل ہوئے، بعض مےں دوسرے حلقوں سے ووٹ ےہاں آئے ہےں، ہمارے امےدواروں کو جو لسٹےں دی جا رہی ہے ان مےں اور پو لنگ اسکےم کےلئے استعمال ہونےوالی ووٹر لسٹوں مےں واضح فر ق ہے۔ اب تک ہمےں ضمنی انتخابات مےں ووٹوں کی بغےر اجازت کے600 ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے بےان حلفی وصول ہو چکے ہےں، جب الےکشن کمےشن ہمےں ووٹر لسٹےں دےگا تو اسکے بعد مزےد صورتحال بھی سامنے آئےگی اور جب ہمارے پاس مکمل ثبوت جمع ہو جائےں گے اسکے بعد ہی وہ ثبوت الےکشن کمےشن اور مےڈےا کو دےں گے۔ ضمنی انتخابات مےں پولنگ ڈے کے حوالے پاک افواج کا کردار انتہا ئی قابل تحسےن ہے۔ اےن اے 122 سے لوگوں کی اجازت کے بغےر ووٹوں کی دوسرے علاقوں مےں منتقلی اور دوسرے علاقوں سے لوگوں کے ووٹ ےہاں منتقل کرنا ہے۔ الےکشن کمشن نے ہمارے تحفظات کے مطابق انکوائری نہ کروائی تو تحرےک انصاف خود اسکی تحقےقات کرےگی۔
الیکشن کمشنر پنجاب