ملتان (آئی این پی ) ملتان کے نشتر ہسپتال میں ڈےنگی سے متاثرہ مزید 21 مریض داخل ، شہر میں مریضوں کی کل تعداد 292 تک پہنچ گئی۔ملتان میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہو گیا۔ نشتر ہسپتال میں مزید 21 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، محکمہ صحت کی مطابق شہر کے درجنوں مقامات سے ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا ہے جس کے بعد شہر میں مرض بارے آگاہی مہم تیز کر دی گئی ہے اور انسداد ڈینگی سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر متاثرہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
ملتان: ڈینگی سے متاثرہ مزید 21 مریض ہسپتال داخل‘ تعداد 292 ہو گئی
Oct 29, 2015