لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میرےخلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، پنجاب میں پولیس کوسیاست کےلیےاستعما ل کیاجاتاہے، انصاف اوراحتساب جمہوریت کادوسرانام ہے-ہمارے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں، خیبرپی کےکی حکومت اسلیےنمبرون ہےکیونکہ پولیس غیرجانبدارہے، انہوں نے کہا کہ وزیرقانون کےسامنے100لوگوں پرگولیاں چلائی گئیں،چوہدری شیرعلی نے کہاراناثنااللہ نے17قتل کیےہیں، راناثنااللہ کواسلیےکوئی ڈر نہیں کیونکہ انکی حکومت ہے- جہاں رانا ثنا اللہ جیسا وزیر قانون ہو وہاں انصاف کیا ملے گا ، ایس ایچ او مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے براہ راست آرڈرز لیتے ہیں،کوئی مجرم اسمبلی میں آکرایماندارنہیں ہوجاتا،مجرم ہی رہتاہے، خیبر پی کے کی طرح پنجاب میں بھی ہماری باری آئےگی، ہمیں موقع ملا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے ،عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے122میں کیاہوا،تحقیقات کررہےہیں، کوئی حکومت ساری زندگی اقتدارمیں نہیں رہتی، خیبرپی کےمیں اقتدارگاؤں کےلوگوں تک پہنچایا،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے،آج کاپاکستان قائداعظم کانہیں،زرداری اورنوازشریف کاہے، اسٹیٹس کوطبقہ ملک میں قبضہ کرکےبیٹھاہواہے،ہماری حکومت زلزلہ زدگان کی مددکررہی ہےکسی سےامدادنہیں مانگی-
آج کاپاکستان قائداعظم کانہیں،زرداری اورنوازشریف کاہے: عمران خان
Oct 29, 2015 | 17:03