80 فیصدسےزائدفراری حکومت سےرابطےکررہےہیں، صوبائی وزیر چنگیز مری

Oct 29, 2015 | 18:31

ویب ڈیسک

کوئٹہ میں ہونے والے تقریب کے دوران بلوچستان کے3 فراریوں نے ہتھیار ڈالے ، ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہےجبکہ ان میں کئی اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فراری کمانڈر میری جان مری کا کہنا تھا کہ ان کو ماضی پر افسوس ہے ، نوجوان نسل آزادی کےجھوٹےبہکاوےمیں نہ آئے،علیحدگی پسندتنظیم صرف دھوکااورفریب ہے،بی ایل اےکےکہنےپرپاک فوج اورملک کونقصان پہنچایا، ہماری ترقی صرف پاکستان کیلئےکام کرنےمیں ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نواب چنگیز خان مری کا کہنا تھا کہ فراری کمانڈرزکوقومی دھارےمیں شامل کریں گے، ماضی کوبھلاکرآگےدیکھناچاہتےہیں، بلوچستان کےحالات میں بڑی تبدیلی آئی ہے، اسی فیصدسےزائدفراری حکومت سےرابطےکررہےہیں، انہوں نے بتایا کہ فراریوں میں بی ایل اےکےکمانڈرزبھی شامل ہیں، فراریوں کوافغانستان سےتربیت ملتی ہے-

مزیدخبریں