کوہاٹ وزیراعظم کی آمد پر (ن)لیگ تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم پتھرا¶ متعدد زخمی

کوہاٹ(صباح نیوز)کوہاٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر پی ٹی آئی اور(ن)لیگ کے کارکنوں میں تصادم اور پتھرا¶کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔جمعہ کوکوہاٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے جلسہ کے دوران جلسہ گاہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی، کارکنوں کی جانب سے حکومت اور وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کرنے پرجلسے میں موجود (ن)لیگ کے متوالے بھی میدان میں آگئے، دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد کارکن ایک دوسرے پر پتھرا¶ کرنے لگے۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے درمیان پتھرا ﺅ سے متعداد افراد زخمی ہوگئے، حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا ، جس پر سیاسی کارکن منتشر ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

کوہاٹ/ تصادم

ای پیپر دی نیشن