لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری نے کہا ہے کہ ابھی توپانچ دن پڑے ہیںحکومت نے آج سے ہی اپنے سکول ہسپتال اور راستے بندکردئےے ، کیا یہی جمہوریت ہے کہ اپنے ہاتھ سے ملک بند کردیاجائے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے خصوصی گفتگومیں انہوںنے کہا کہ ہم نے تو حکمرانوںکواحتساب کے کٹہرے میں کھڑاکرنے کامطالبہ کیاتھا مگروزیراعظم نے اپنی جان بچانے کیلئے پورے ملک کو داﺅ پر لگا دیا ہے اورگبھراہٹ میں اپنانام ہی بدنام کر لیا ہے۔ احتجاج ہماراحق ہے۔ ہمیںچیئرمین کی کال پر ہرصورت اسلام آباد پہنچنا ہے۔ گرفتاریاںہماراراستہ نہیں روک سکتیں ہم خواتین اکٹھے نکلنے کی بجائے چھوٹے چھوٹے گروپوںکی شکل میں نکل رہی ہیں۔
سلونی بخاری