نیویارک (نیٹ نیوز) ریپبلکن پارٹی کے نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس کا جہاز نیویارک کے لاگارڈیا ہوائی اڈے کے رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری مارک لوٹر کے مطابق بارش کی وجہ سے جہاز لینڈ کرتے ہوئے پھسل گیا۔ جہاز کے حادثے کو مقامی ٹی وی چینل نے لائیو دکھایا۔ جہاز پر پینس کی اہلیہ اور بیٹی سمیت تیس افراد سوار تھے۔ ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نے پینس سے فون پر بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
امریکی نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس کے جہاز کو لینڈنگ کے دوران حادثہ، بچ گئے
Oct 29, 2016