شامی مہاجرین کا امریکہ میں داخلہ بند کر دوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Oct 29, 2016

اوہائیو (این این آئی) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو شامی تارکین وطن افراد کو پناہ دینے کا پروگرام بند کردیں گے جبکہ امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے کہاہے کہ ہلیری اوباما اور بل کلنٹن سے بھی بہتر صدر ثابت ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اوہائیو فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر وہ امریکی عوام کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردی کا شکار ممالک سے لوگوں کے امریکہ امیگریشن کا پروگرام معطل کردیں گے۔ صدر اوباما کا ہیلتھ کیئر پروگرام بھی ختم کر دوں گا۔ ادھر امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے ریاست شمالی کیرولائنا میں پہلی بار ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی میں شرکت کرتے ہوئے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ارلی ووٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ جبکہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی الیکشن کیمپین کی جانب سے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ دو کروڑ افراد کو ہیلتھ کیئر کی ان سہولیات سے محروم کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انشورنس کمپنیاں دوبارہ سے اپنی من مانیاں کریں۔ یاد رہے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن سالم میں ہونے والی ریلی سے اپنے روایتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے مشعل اوباما نے کہا کہ ہلیری کلنٹن منصب صدارت کے لیے کسی بھی دوسرے امیدوار سے زیادہ تجربہ کار ہیں۔ انتخاب کو دھاندلی زدہ قرار دے کر "غلیظ اور مکروہ" بنانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص پر اعتبار نہ کریں۔ رائے عامہ کے جائزوں کی اوسط سے ظاہر ہوتا ہے کہ کلنٹن کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر تین فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں