ایف بی آر افسروں پر بیرون ملک کورسز کے دعوت نامے براہ راست منگوانے پر پابندی

Oct 29, 2016

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اپنے افسروں پر بیرون ملک دوروں اور کورسز میں شرکت کے دعوت نامہ براہ راست منگوانے پر پابندی عائد کر دی۔ ایف بی آر نے کہا کہ بیرون ملک کورسز ، بین الاقوامی اداروں کی طرف سے دوروں کی دعوتیں براہ راست منگوانا منع ہے۔ کسی بھی ملکی یا غیر ملکی ادارے میں تربیتی کورس کے لئے درخواست دینے سے قبل بھی منظوری لی جائے۔

مزیدخبریں