عمران خان کا م¶قف درست مگر طریقہ کار غیرقانونی‘ غیرآئینی ہے‘ شہداءفاﺅنڈیشن

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان (لال مسجد)نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا موجودہ حکومت کے متعلق موقف درست ہے لیکن ان کا طریقہ کار غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہداءفاﺅنڈیشن کی مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کی حمایت کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہداءفاﺅنڈیشن اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت نہیں کرے گی۔اجلاس کے بعد ترجمان شہداءفاﺅنڈیشن حافظ احتشام احمد نے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ”شہداءفاﺅنڈیشن موجودہ حکومت کے متعلق عمران خان کے موقف کو درست سمجھتی ہے لیکن ان کا طریقہ کار غیرآئینی و غیرقانونی ہے،شہداءفاﺅنڈیشن کسی بھی غیر شرعی،غیرآئینی و غیرقانونی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،شہداءفاﺅنڈیشن ملک میں فقط حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتی بلکہ شہداءفاﺅنڈیشن کی جدوجہد ملک میں نظام عدل کے قیام اور اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہے،عمران خان ملکی مسائل کے حل کے لئے صرف حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں جبکہ شہداءفاﺅنڈیشن کا موقف ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے نظام کی تبدیلی ضروری ہے،عمران خان ملک میں احتساب اور انصاف کی تو بات کرتے ہیں مگر ان کا اپنا طرزعمل اس کے خلاف ہے،وہ اور ان کے اتحادی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے چودہ شہداءکے خون کا حساب تو مانگتے ہیں مگر شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کے متعلق ایک حرف بھی نہیں بولتے،کیا لال مسجد میں شہید ہونے والے پاکستانی نہیں تھے،عمران خان جب ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکی بات کرتے ہیں تو ان کے دائیں بائیں وہ لوگ کھڑے ہوتے ہیں کہ جن کے ہاتھ شہدائے لال مسجد کے خون سے رنگین ہیں،لہٰذا شہداءفاﺅنڈیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی نہ تو حمایت کی جائے گی اور نہ ہی اس میں شرکت،شہداءفاﺅنڈیشن کی مرکزی شوریٰ نے ملک میں نظام عدل کے قیام اور شہدائے لال مسجد کے ورثا کو انصاف دلانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا آعادہ کرتے ہوئے شہداءفاﺅنڈیشن کو ملک بھر میں منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کے لئے ملک بھر میں شہداءفاﺅنڈیشن کی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے“۔
شہداءفاﺅنڈیشن

ای پیپر دی نیشن